خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کیلئے سردار مہتاب عباسی کے نام کی منظوری

Sardar Mehtab Abbasi

Sardar Mehtab Abbasi

خیبر پختونخوا (جیوڈ یسک) انجینئر شوکت اللہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔ انجینئر شوکت اللہ کے مستعفی ہو جانے کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

انجینئر شوکت اللہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں گورنر خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا تھا۔ سردار مہتاب عباسی پر نان پشتون اور ہندکو ہونے پر قبائلی عمائدین اور بعض حلقوں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا تاہم مسلم لیگ نواز نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کیلئے سردار مہتاب عباسی کے نام کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی دو روز میں نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انجینئر امیر مقام سردار مہتاب عباسی کے گونر بنائے جانے کی تصدیق کر چکے ہیں۔