اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے انسپکٹر جنرل سندھ کیلئے اقبال محمود کے نام کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقبال محمود کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو آئی جی سندھ کےعہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود قائم مقام آئی جی کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
عدالت نے 21 مارچ 2014ء کو ’’کراچی بدامنی کیس‘‘ کی سماعت کرتے ہوئے سات روز میں آئی جی سندھ کی تقرری کا حکم دیا تھا لیکن یہ مدت 29 مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔