ارجنٹائن : سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

Argentina Flood

Argentina Flood

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے مغربی صوبے Neuquen میں سیلاب کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے۔سڑکیں زیر آب آنے سے بہت سے علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔ تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے۔

دریاوں میں طغیانی کے بعد 15سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی دیگر صوبوں میں بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔