خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں، امیتابھ بچن

 Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

لاہور (جیوڈیسک) ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ قائم بالی ووڈ کے میگا اسٹار اور کئی دہائیوں سے فلم نگری پر راج کرنے والے امیتابھ بچن نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستان میں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں جب کہ پاکستانیوں سے میرا رشتہ بھی بہت پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ لائل پور (فیصل آباد) میں پیدا ہوئیں جب کہ انہوں نے اپنی تعلیم لاہور سے حاصل کی، میرے خاندان کے بہت سے لوگ کراچی میں بھی رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ میں 2 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ کراچی اور لاہور گیا تھا اور اب دوبارہ جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور آؤں گا۔

کرکٹ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر بگ بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دل لگا کر دیکھتا ہوں، پاکستانی ٹیم بڑی خطرناک اور تمام کھلاڑی بہت اچھے ہیں جب کہ فضل محمود اور مشتاق کا کھیل انہیں بہت پسند تھا۔ پاکستانی اداکاروں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ محمد علی ان کے پسندیدہ اداکار تھے جب کہ اس دور میں پاکستانی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل اور ان میں اداکاری کرنے والے فنکار بھی انہیں بہت پسند تھے۔