احمد شہزاد ٹی 20 کے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

دبئی (جیوڈیسک) احمد شہزاد ٹوئنٹی 20 کے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے، عمر اکمل کو 2 درجے تنزلی نے 18 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔
سعید اجمل، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ بدستور دس بہترین بولرز میں شامل ہیں، حفیظ نمبر ون آل راؤنڈر بھی برقرار رہے، فائنل میں شکست کے بعد بھارت کو عالمی چیمپئن سری لنکا کیلیے ٹاپ پوزیشن خالی کرنا پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے اختتام پرآئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی،احمد شہزاد تین درجے ترقی پاکرآٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، انھوں نے اس ٹورنامنٹ کے دوران سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اسی ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شانداراننگز کھیلنے کے باوجود عمر اکمل کو 2 درجے کی تنزلی نے 18 ویں نمبر پر پہنچا دیا، ٹاپ پوزیشن بدستور آسٹریلیا کے آرون فنچ کے قبضے میں ہے۔