آئندہ تین روز تک پنجاب سمیت بارانی ، نہری علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان کے بعض علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں ، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ آئندہ تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔