کشمیریوں کو احساس تنہائی سے بچانے کی ضرورت ہے :گیلانی

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو احساس تنہائی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان اندرونی وبیرونی مشکلات کے باعث مسئلہ کشمیرپر کم توجہ دے پا رہا ہے ، دینی اور سیاسی جماعتیں اس کمی کو پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرحوم امیر قاضی حسین احمد کشمیریوں کے حوالے سے ایک لمحے کیلئے بھی غافل نہیں ہوئے تھے، امید ہے کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں کشمیریوں کی مدد کیلئے فعال کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے سابق امیر منور حسن کی خدمات کو سراہا۔