ڈاکو محمد مشتاق سے دس ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

مصطفی آباد/للیانی: دو نا معلوم ڈاکوئوں گزشتہ رات سرہالی خوردکے قریب محمد مشتاق سے دس ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، نا معلوم چوری سماجی رہنما فاروق خان کی نرسری سے موٹر چوری کرکے لے گئے۔

کار سوار چھ نامعلوم ڈاکو سنٹر پارک کے قریب داتا بلڈنگ مٹیریل سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان ، سیمنٹ کے ٹرک سے موبائل نکال کر فرار ہو گئے۔