ڈینگی، نیگلیریا، سوائن فلو اور پولیو سمیت مہلک امراض سے بچائو کے لئے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔ عمران اسلم
Posted on April 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا کر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے انہوں نے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کو ہدایت کی کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے محکمانہ کا رکردگی کو مزید بہتر بنا یا جائے ڈینگی ،ملیریا ،نیگلیریا سوائن فلو اور پولیو سمیت دیگر امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود اور زون کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل،لانڈھی اور کورنگی زون کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کے باہمی تعاون سے امراض سے بچائو کے حوالے سے اقدامات کریں امراض سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہر سطح پر تشہیری مہم چلا ئی جائے تاکہ عوامی شعور کی اگاہی کے ذریعے امراض کا خاتمہ اور صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیاس موقع پر انہوں نے محکمہ سنیٹریشن ،پارکس کو خصوصی ہدایت دی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور سر سبز ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئیں عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے بعد ازاں دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ یونین کونسل نمبر5شاہ فیصل زون کے علاقے موریہ خان گوٹھ میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کیا اور ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور امراض کی علامات پر مشتمل پمفلیٹ عوام میں تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول اور مکھی مچھروں کی افزائش روکنے کے حوالے سے کاوشوں میںبلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com