ملتان: ڈپٹی سیکرٹری معظم کالرو تاوان کی ادائیگی پر رہا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان سے 25 جنوری کو اغوا ہونے والے ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی معظم کالرو اپنے گھر پہنچ گئے۔

پٹی سیکرٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کو نامعلوم مسلح افراد نے 25 جنوری کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کر کے وزیرستان کے علاقے وانا میں منتقل کیا گیا تھا۔

خاندانی زرائع کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے فون کالز بھی موصول ہوئیں تھیں جس میں اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ زرائع کے مطابق لاہور کی ایک شخصیت نے اغوا کاروں سے ڈیل میں اہم کردار ادا کیا۔

معظم کالرو کو مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے کے تاوان کی ادائیگی کے بعد رات ڈیڑھ بجے انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ مغوی ڈپٹی سپیکر کی رہائی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد بھی ان کے گھر پہنچ گئی اور اہل خانہ کو مبارک باد دی۔