وزیر اعظم نواز شریف باوٴ فورم میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہوں گے

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف باوٴ فورم میں شرکت کے لیے آج چین روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وہ چینی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین اقتصادی تعاون کے علاوہ دیگر امور پر بات کی جائے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف چین کے صوبے ہینان میں منعقدہ تین روزہ باوٴ فورم سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ دیگر عالمی رہنماوٴں سے بھی ملاقات کریں گے، ان رہنماؤں میں آسٹریلوی وزیراعظم کے علاوہ جنوبی کوریا اور قازقستان کے سربراہ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف سلک روٹ کی بحالی سے متعلق ایک سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔

چینی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کاشغر تا گوادر اقتصادی راہداری سمیت دیگر دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔