بھارت: آج 5 ریاستوں میں انتخابی دنگل ہوگا

Election

Election

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 5 ریاستوں کے 7 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے، ان ریاستوں میں آرونچل پردیش اور میگھالا کے دو دو حلقے اور ریاست میزورام، منی پور اور ناگالینڈ کا ایک ایک حلقہ شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں دو ریاستوں آسام اور تری پورہ کے چھ حلقوں میں ووٹنگ ہوئی، بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے پانچ حلقوں میں ٹرن آؤٹ 75 فیصد جبکہ تری پورہ میں 80 فیصد رہا، 9 مرحلوں پر مشتمل بھارتی انتخابات 12 مئی تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے ریاست کرناٹک میں ایک ریلی سے خطاب میں کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار، کالادھن، حکمراں جماعت کانگریس کے ڈی این اے میں شامل ہے۔