بھارت میں 2 سرایک جسم والے بچے 20 روز ہی زندہ رہ سکے

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں 2 سرایک جسم کے ساتھ جڑے ہوئے پیدا ہونے والے جڑواں بچے 20 روز بعد ہی زندگی کی بازی ہارگئے۔

بدقسمتی سے ان بچوں کی ماں 28 سالہ ارمیلا شرما پیدائش کے بعد اپنے بچوں کو زندہ حالت میں دیکھ نہ سکی۔ یہ بچے 2 سر،2 گردنیں، 2 ریڑھ کی ہڈیاں،2 الگ الگ غذائی وہواکی نالیاں اور 7 پونڈ 7اونس وزن لیے پیدا ہوئے تھے لیکن ان کا ایک دل،ایک معدہ اور ایک پھیپھڑا تھا۔

سونی پت میں 13 مارچ کو ڈاکٹر شیخا ملک نے زچگی کرائی جنم کے 2 روز بعد انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق جڑواں بچوں کونظام تنفس کے مسائل تھے اوردل نے کام کرنا چھوڑدیا جس کی وجہ سے دونوں چل بسے۔

جڑواں بچوں کے والد 32 سالہ سبھاش نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بتادیا تھا کہ بچوں کے بچنے کا امکان بہت کم ہے اب وہ یہ صدمہ برداشت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ارمیلا کا کہنا تھا کہ وہ ان بچوں کوغم بھلا نہیں سکے گی۔