نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، آج ریاست ارْوناچل پردیش ،منی پور، میگھالا اور ناگالینڈ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
بھارت کی 4 شمال مشرقی ریاستوں میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں، جن میں ریاست ارن آچل پردیش اور میگھالا کے دو دو حلقے اور ریاست منی پور اور ناگالینڈ کا ایک ایک حلقہ شامل ہے۔
ریاست میزورام میں آج ہی ہونے والے انتخابات الیکشن کمیشن نے ملتوی کر یئے ہیں، جواب 11 اپریل کو ہوں گے۔پہلے مرحلے میں دو ریاستوں آسام اور تری پورہ کے چھ حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔