نواب شاہ (جیوڈیسک) جئے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے مقصود قریشی کے قتل اور تحفظ پاکستان بل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔
گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں جئے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے چھوٹی بڑی دوکانیں بند ہیں۔ادھر مہران یونیورسٹی جامشورو میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جئے سندھ متحدہ محاز کی جانب سے نواب شاہ میں ہڑتال کے باعث پیٹرول پمپ بندہیں۔
بدین میں گولارچی ، ماتلی ، ٹندو باگو ، تلہار سمیت ضلع کے تمام شہروں میں ہڑتال کے باعث کارباری زندگی معطل ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کم ہے۔ نوشہرو فیروز میں جزوی ہڑتال ہے۔
ادھر دادو، خیر پور ، ٹندو محمد خان ،اورمیہڑ میں بھی تحفظ پاکستان بل اور بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی کے قتل کیخلاف جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر تمام بازار سمیت مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔