یوکرین کے فسادات میں روسی ایجنٹ ملوث ہیں، امریکا

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ہو نیوالے فسادات میں روسی ایجنٹ ملوث ہیں۔ وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں سینیٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں کے دوران مشرقی یوکرین میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے روسی ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔

اتوار کو مشرقی یوکرین کے تین شہروں دونیتسک، لہاسک اور خارکوف میں روس کے حامیوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا اور خود مختاری کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین سے علیحدگی کے لیے 11 مئی سے پہلے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ روز یوکرین کی سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونیتسک اور خارکوف میں سرکاری عمارتوں کا قبضہ چھڑانے کی کاروائی کے دوران 70 مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔