سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 50 ہزار 900 روپے کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 50 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1312 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 628 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں۔