انٹر بینک میں ڈالر پھر 98 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) بیرون ملک سے ڈالر وں کی بارش کی پیش گوئی نے روپے کو اور مستحکم کر دیا ، انٹر بینک میں ڈالر پھر 98 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مزید سستا ہو کر 97 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ہٹ دھرمی تاحال بر قرار اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

حکومت غیر ملکی بانڈز کی نیلامی سے 2 ارب ڈالر قرضہ لینے کی تیاری کر رہی ہے اور اس حوالے ایک ارب ب ڈالر کے 5 سالہ اورایک ارب ڈالر کے 10 سالہ بانڈ ز کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے، بانڈز کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ممکنہ اضافے کو دیکھتے ہوئے روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے۔