پارلیمنٹ یا میدان ِجنگ، یوکرین اسمبلی میں اراکین ایک بار پھر گتھم گتھا

Ukraine Assembly

Ukraine Assembly

کیف (جیوڈیسک) پارلیمنٹ اراکین کے درمیا ن لڑا ئی جھگڑے اور ما ر پیٹ کے واقعا ت صرف پا کستا ن ہی میں رونما نہیں ہو تے بلکہ دنیا بھر میں کئی ایسے ممالک ہیں جن کی قومی اسمبلیاں بارہا جنگ کا میدا ن بن چکی ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی گذشتہ دنوں ایسی ہی ایک نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں دیکھتے ہی دیکھتے ایوانِ نمائندگان اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کی مطابق یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روس مخالف احتجاج کو جاری رکھنے کیخلاف پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن اراکین میں ٹھن گئی اور دونوں پارٹیز کے اراکین آپے سے باہر ہوگئے۔بس پھر کیا تھا زبانی کلامی لڑائی سے دیکھتے ہی دیکھتے جہاں نوبت ہاتھا پائی اور لاتوں گھونسوں تک جاپہنچی وہیں اراکین نے جھگڑے میں کپڑے تک پھا ڑ دئیے۔