لاہور (جیوڈیسک) ججز کے نا مناسب رویے کے خلاف وکلاء نے تمام ڈسٹرکٹ عدالتوں میں کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ ججز کے نا مناسب رویے کے خلاف لاہور بھر کی ڈسٹرکٹ عدالتوں میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، وکلاء نے عدالتوں کو تالے لگا دیئے ہیں جب کہ ججز کو کیسز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وکلاء نے پریس کانفرنس کر کے ججز کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔