تل ابیب (جیوڈیسک) گھنٹوں موبائل فون پر باتیں بنانے والوں کیلئے اچھی خبر ہے،کیونکہ اب انہیں بیٹری ڈاؤن ہونے کاڈر نہیں ہوگا۔ ایسا موبائل فون چارجر متعارف کرایا گیا ہے، جو صرف تیس سیکنڈز میں موبائل فون چارج کردیگا۔
اس چارجر کی تجرباتی لانچنگ اسرائیلی کمپنی نے کی ہے جو مستقبل میں ہر اسمارٹ فون کے لیے ایسے چارجر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس چارجر کی قیمت عام موبائل فون چارجر سے دگنی ہوگی ، لیکن اس چارجر کیلئے آپ کو انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اسے مارکیٹ میں آنے میں تین سال لگیں گے۔