سیکیورٹی خدشات، سونیا گاندھی نے امریکی عدالت کو پاسپورٹ کی نقل دینے سے انکار کردیا

Sonia Gandhi

Sonia Gandhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عدالت کو اپنے پاسپورٹ کی نقل فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی خبررساں ا دارے کے مطابق سونیا گاندھی نے امریکی عدالت کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سیکیورٹی خدشات کے باعث انھیں اپنے پاسپورٹ کی نقل عدالت کو فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔