موجودہ حکمران اپنے وعدوں اور دعوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں

گوجرانوالہ : موجودہ حکمران اپنے وعدوں اور دعوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں جس کی بدولت ان کا مورال عوام میں مسلسل گررہا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھورہی ہے جس کا بہت بڑا ثبوت صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے کیا گیا۔

عوامی سروے جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے خیبر پختونخواہ حکومت کو سب سے بہتر قرار دیا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف گوجرانوالہ لیبرونگ کے ضلعی صدر شاہد غفاری نے ورکرز میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر مہر عمران اور غلام محی الدین قریشی نے بھی خطاب کیا ۔