حویلیاں (جیوڈیسک) حویلیاں کے نواحی گاوٴں میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے چار خواتین سمیت گیارہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کا پرانا تنازع تھا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، جبکہ 4 افراد اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کے آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔