ممبئی (جیوڈیسک) ایک انٹرویو میں سنی لیو ن کا کہنا تھا کہ وہ عام انتخابات میں بی جے پی کے رہنما نریندرا مودی کی جیت اور انکے وزیراعظم بننے کے حوالے سے خاصی پر امید ہیں۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں بھارت دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان بنائے گا۔
سنی لیون نے آن لائن بھی مودی کیلئے حمایتی مہم چلارکھی ہے۔ دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ فلم ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو ‘‘ کی ریلیز کے بعد چھٹیوں پر بیرون ملک تھی ، ممبئی واپس آتے ہوئے انہوں نے ہوائی جہاز میں فلم ’’گلیوں کی راس لیلہ- رام لیلہ‘‘دیکھی، یہ اچھی فلم ہے۔
جسے دیکھتے ہوئے انکا سفر خوشگوار گزرا۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ فلم میں دپیکا پڈو کون اور رنویر سنگھ نے کمال کی اداکاری کی ہے۔ سنی لیون کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں جدوجہد جاری رکھوں گی اور مستقبل میں بھی مداحوں کو تفریح مہیا کرتی رہوں گی۔
سنی لیون نے کہاکہ وہ خود پر سے ایک بولڈ اداکارہ کا لیبل اتارنا چاہتی ہیں تاکہ ناظرین انہیں ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں۔