راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بارے میں انہوں نے جو کچھ کہا سوچ سمجھ کر کہا اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ، ان کاکہنا تھا کہ انہیں آمریت پر تنقید سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہر دور میں آمریت کا مقابلہ کیا۔
راولپنڈی اسٹیشن پرکراچی جانے والی تیز گام کیلیے دس نئی بوگیوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پر حملوں کے تین ملزم گرفتار کر لیے ہیں۔حقوق کی جنگ لڑنے والے معصوں کا قتل نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر بیٹھ کر بلوچ علیحدگی پسندوں کو غیر ملکی فنڈز دیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں ریلوے ٹریکس کی شر پسندوں سے حفاظت کے لئے ایف سی اور ریلوے پولیس کام کر رہی ہے۔
وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ ٹریکس کی حفاظت یقینی بنائیں، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرویز مشرف کے بارے میں جو کہا وہ اس پر قائم ہیں اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔