ریاست بہار میں پولنگ سے پہلے ماوٴ باغیوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

Mau Rebels

Mau Rebels

پٹنہ (جیوڈیسک) بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے سے پہلے ریاست بہار میں ماوٴ باغیوں کا حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ریاست بہار کے حلقے Jamui کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع ہونے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قبل سینڑل ریزرو فورس کے اہلکاروں پرماو باغیوں نے بم سے حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے راستے میں ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔اس حلقے سے 10 خواتین سمیت 80 امیدوار میدان میں ہیں۔