تحفظ پاکستان بل چیلنج کرنیکا ٹاسک عارف علوی کے سپرد

 Arif Alavi

Arif Alavi

اسلام آ باد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے تحفظ پاکستان بل کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن آئندہ چند دنوں میں دائر کر دی جائیگی۔

ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے پٹیشن کی تیاری کا ٹاسک پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کودیدیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے سے پہلے پختونخوا میں اپنی حکومت کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کے نئے امیرسراج الحق سے رابطہ کریگی اور جماعت اسلامی کے تحریک انصاف کیساتھ ملکر تحفظ پاکستان بل کیخلاف سپریم کورٹ جانے پر آمادگی ظاہر کی تو پھر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دونوں پیٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرینگے۔

تحریک انصاف کے ایک مرکزی رہنما نے ایکسپریس کو بتایا تحفظ پاکستان بل کیخلاف دیگر سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم ،جے یو آئی اور مسلم لیگ ق بھی مخالفت کر رہی ہیں تاہم تحریک انصاف سپریم کورٹ میں تحفظ پاکستان بل کیخلاف پیٹیشن دائرکرنے ان سیاسی پارٹیوں کوساتھ نہیں ملائیگی۔ تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی کی جانب سے وکیل سے مشاورت کے بعدجلد ہی پٹیشن دائرکردی جائیگی۔