لندن (جیوڈیسک) برطانوی اپیلٹ کورٹ نے امیگریشن قوانین میں تبدیلوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے سے پاکستانیوں سمیت تقریباً 40 ہزار تارکین وطن کو فائدہ ہو گا۔ 9 جولائی 2012 کو برطانوی امیگریشن قوانین میں ترامیم کی گئی تھیں جن کے مطابق تارکین وطن کو 14 سال کے بجائے 20 سال بعد مستقل شہریت کیلئے درخواست دینے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔
امیگریشن قوانین میں تبدیلی کے خلاف پاکستانی نژاد وکیل ڈاکٹر اکبر ملک نے برطانوی اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کی۔ برطانوی عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن 20 سال کے بجائے 14 سال میں ہی مستقل شہریت کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، فیصلے سے پاکستانیوں سمیت 40 ہزار تارکین وطن کو برطانیہ کی مستقل شہریت کے حصول میں آسانی ہو گی۔