کراچی (جیوڈیسک) معروف ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامہ پاکستان میں پسند کیا جا تا ہے مجھے ٹیلی وژن پر عوام نے جتنا پسند کیااتنا ہی تھیٹر پر بھی پذیرائی ملی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ ہمارا کبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں تھاہم ڈرامے کے اعتبارسے ہم سب سے بہتر تھے اور آج بھی ہیں۔
تھوڑی بہت خامیاں سب میں ہوتی ہیں شایدہم میں بھی ہوں مگربہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ایک سوال کے جواب میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام ڈرامہ، شاعری، اور میوزک کو سمجھتے ہیں۔
انکا جمعلوں کی باریکی کو سمجھنااور ان پر داد دینا فنکاروں کو حوصلہ فراہم کرتا ہے میں نے اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیاوہ پاکستان کی محبت اور عوام کی خاطر کیا ہے امید ہے کہ مزید خدا بہتر کام کرنے کا موقع دیگا میرے ڈراموں میں مزاح کا عنصر عوام کے ذہنوں کو تازگی بخشتا ہے۔