دنیا کا سب سے قیمتی انڈا، جسے پانے کی صرف خواہش کی جاسکتی ہے

Valuable Egg

Valuable Egg

کینبرا (جیوڈیسک) ہمارے ذہن میں کسی انڈے کی قیمت چند روپوں سے زیادہ نہیں ہوسکتی لیکن آسٹریلیا میں ہیروں اور سونے سے ایک ایسا بیش قیمتی انڈٓا تیار کیا گیا ہے جس مالیت 80 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

تین براعظموں کے ماہرین کی 3 سال کی محنت اور ایک ہزار قیمتی ہیروں سے تیار کردہ ’’ میراج‘‘ نامی یہ انڈاعیسائیوں کے سالانہ مذہبی تہوار ’’ایسٹر‘‘ کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے، اس بیش قیمتی انڈے کو 15 لاکھ آسٹریلین پاؤنڈ کے ایک ہزار جواہرات اور 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 83 لاکھ امریکی ڈالرز تک جاپہنچی ہے جبکہ انڈے کے اندر ایک پرندے کی شکل اور برف کی طرح سفید اور شفاف نگینہ بھی جڑا ہوا ہے جو عالمی امن کی علامت ہے۔

انڈے کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی قیمتی تحفہ ہے جس کی قیمت کا اندازہ لگانا ناممکن ہے اور نہ ہی ماضی میں کبھی ایسی منفرد چیز تیار کی گئی ہے، اس انڈے کی قیمت سے لندن کے مہنگے ترین علاقے میں ایک کوٹھی خرید کی جاسکتی ہے تاہم اس کے مالک کا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔