اسلام آباد ہائی کورٹ:کچی آبادیاں گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کی کچی آبادیاں گرانے کے خلاف درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی ، چیف کمشنر ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کچی آبادیاں گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے وکیل کا عدالت سے کہنا تھا کہ نیشنل ہاوسنگ پالیسی کے تحت متبادل جگہ دیئے بغیر کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، آئی جی ، چیف کمشنر ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔