شاہ فیصل زون کی جانب سے شاہراہ فیصل پر بیوٹیفکشن مہم کا آغاز

کراچی : شاہ فیصل زون کی جانب سے ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ تک شاہراہ فیصل پر بیوٹیفکشن مہم کا آغاز کردیا گیا،شاہراہ فیصل پر سروس روڈ سے تجاوزات اور شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ پولو پر آویزاں اشتہاری بینرز ہٹانے اور سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا نے ،درختوں اور گریلوں کو رنگ و روغن کے حوالے سے انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے سپر ٹینڈنگ انجینئر شاہ فیصل زون محمد ذاہد ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم، پرویز اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر شاہ فیصل زون کی جانب سے بیوٹیفکش کے ھوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بودڈ کے افسران سے کہاکہ وہ شاہراہ فیصل پر موریہ خان گوٹھ اور ناتھا خان گوٹھ برج کے قریب فلک ناز پلاز ہ کے قریب فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا ازالہ فوری طور پر ممکن بنا ئیںشاہراہ فیصل پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل کو ماڈل روڈ بنا نے کے لئے حوالے سے شاہ فیصل زون کی حدود میں آنے والی شاہراہ پر تجاوزات ،وال چاکنگ ،آویزاں اشتہاری بینرز کے خاتمے صفائی وستھرائی درختوں اور شاہراہ فیصل پر لگی لوہے کی جالیوں پر رنگ و روغن کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے شاہراہ فیصل سمیت ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں پر فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی درستگی اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا مثالی نظام فراہم کیا جائے۔