لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریلوے اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد رکھنے والے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔
پولیس نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار محمد صدیق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے محمد صدیق کے خلاف تمام شہادتیں مکمل ہونے پر اسے مجرم قرار دیا۔
اور چودہ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیصلہ سننے کے بعد مجرم عدالت میں رونے لگا جسے پولیس اہلکار اپنی حراست میں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل لے گئے۔