سید وقار شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، عصمت انور

کراچی : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،سمیع نیازی ،مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ارشد جدون ایڈوکیٹ،لارئز ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری اسلم بوٹا ایڈوکیٹ نے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کے نائب صدرسید وقار شاہ ایڈوکیٹ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت پرپر زور احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں دہشت گردی اور لاقانونیت کی بڑھتی ہوئی واردات کو خصوصا! مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ امن و امان کے قیام کے نفاذ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے سندھ کے رہنمائوں نے کہاکہ سید وقار شاہ ایڈوکیٹ کا خون رائیگاں نہیں جانے گے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سید وقار شاہ ایڈوکیٹ سمیت شہر کراچی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔