پرویز مشرف اور فوج میں فرق ہے، خواجہ محمد آصف

Khawaja Mohammad Asif

Khawaja Mohammad Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اور فوج میں فرق ہے میں بطور وزیر دفاع فوج کی خدمات کی قدر کرتا ہوں۔

پرویز مشرف کا ذکر کرتے ہوئے وہ ذاتی رنجش بھی فراموش نہیں کر پاتے۔ لیکن یہ مقدمہ اب عدالت میں ہے، عدالت جو فیصلہ کرے گی، ہمیں قبول ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ انٹر نیٹ اور بعض ٹی وی چینلز پر ان کی جو تقریر دکھائی جا رہی ہے وہ آٹھ سال پرانی ہے۔