کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 1 ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ مقابلے کے بعد ناردرن بائی پاس سے 3 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرارہو گئے، کارروائی کے دوران نادرن بائی پاس سے ٹرک سمیت اغوا کیے گئے 3 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔

ان میں دوٹرک ڈرائیور حق نواز،امداد علی اور کلینر سعید احمد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 7 سے 9 کے درمیان تھی۔ مال بردار ٹرک منگھو پیر کے علاقے سے ماربل لے کر بھاولپور جارہا تھا،مقابلے میں مارے گئے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔