اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حاکمیت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں جسٹس خلجی عارف کے اعزاز میں الوداعی اعشایئے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور بنیادی حقوق میں توازن کیلئے کوشش کرنا ہو گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حاکمیت قائم کرنا ہر انسان پر لازم ہے اور ہم تمام ججز آئین کی بالادستی کے لئے کوشاں رہیں گے۔
الوداعی عشایہ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔