لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2015 سے 2023 تک تمام ممبر ممالک کے خلاف کرکٹ کھیلیں گے۔
پی سی بی کے مطابق بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائینگے، بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، پاکستان نے تمام ممالک کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلنے کی شرط رکھ دی۔پاکستان 2015 سے 2023 کے درمیان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلے گا۔
ادھر پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام ممالک نے کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔پاکستان 2015 سے 2023 کے درمیان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلے گی۔ دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کل ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔