کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکارہ سارالورین نے کہاہے کہ یہ سال میرے لیے بہت اہم ہے۔ میرا پورا فوکس اپنے کام پر ہے۔ میں چیزوں کو حاصل اور دریافت کر رہی ہوں۔ نئے نئے تجربات ہو رہے ہیں اور تجربات ہی سے نئی نئی چیزیں وجود میں آتی ہیں۔
مجھے اپنی منزل کا پتہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے سفر کے رائیگاں جانے کا ڈر نہیں ہے۔ میں نے اپنے کیریئر کو بہت الگ سے ڈیزائن کیا ہے، مجھے بہت آگے جانا ہے۔ سارا لورین کا کہنا تھا کہ میرا کام بین ا لاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور مجھے بے حد پذیرائی ملی ہے۔
آج تک کسی بھی پاکستانی ماڈل یا ایکٹریس کو کسی انٹر نیشنل برانڈ کے لیے سائن نہیں کیا گیا۔ میں واحد پاکستانی ماڈل و ایکٹریس ہوں جسے کئی انٹر نیشنل کمپنیوں نے اپنے برانڈز کی پروموشن کے لیے سائن کیا ہے۔
انڈیا کی فلم انڈسٹری میں بغیر کسی سفارش اور تعلقات کے اپنا نام اور مقام بنا نا آسان نہیں ہے، خاص کر میرے جیسی لڑکی کے لیے جس کے خاندان میں دور دور تک کوئی شو بزنس سے منسلک نہیں ہے۔ واضح رہے سارا آج کل ہماچل پردیش میں ’’برکھا‘ ‘کے سیکنڈ اسپیل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سارالورین کا مزید کہنا ہے کہ میں فلموں کا انتخاب انتہائی سوچ سمجھ کر اور دیکھ بھال کر کرتی ہوں کیونکہ اصل چیز تعداد نہیں بلکہ کوالٹی ورک ہے۔ کم کرو مگر اچھا کام کرو جو شائقین فلم کو ہمیشہ یاد رہے۔ر انی، بابرہ شریف اور زیبا کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔