لاہور (جیوڈیسک) طویل عرصے سے امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکارہ نائلہ زمان اپنے البم کی تیاری کے لیے لاہور پہنچ گئی ہیںجہاں مقامی اسٹوڈیو میں ان کے البم کی ریکارڈنگ جاری ہے۔
نائلہ زمان پچپن سے ہی میوزک کا شوق تھا میں کیریئر کا باقاعدہ آغاز سہیل رعنا کے پروگرام’’آنگن آنگن تارے‘‘ سے کیا تھا جو اس وقت بہت مقبول پروگرام تھا لیکن تعلیمی مصروفیات کے باعث گلوکاری جاری نہ رکھ سکی۔
میں نے پنجاب یونیورسٹی سے زوالوجی میں ایم ایس سی کی ڈگری لی جس کے بعد میری شادی ہو گئی اور میں شوہر کے ساتھ امریکا منتقل ہو گئی جہاں میں نے دوبارہ گلوکاری شروع کر دی اور اپنا پہلا البم ’’تم ‘‘ ریلیز کیا۔
گھریلو مصروفیات کے باعث کچھ عرصے کے لیے گلوکاری جاری نہ رکھ سکی تاہم چند سال سے اب دوبارہ باقاعدگی سے گلوکاری کر رہی ہوں اور اپنے نئے البم کے لیے پاکستان آئی ہوں۔