کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس بلندیوں کے نئے ریکارڈ بناتا ہوا آج 29 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 141 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کے دپٹی گورنر کی سعید احمد کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے اشاروں سے حصص بازار میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
آج انویسٹر سیمنٹ فرٹیلائزر اور توانائی کے شعبے میں دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 15 فیصد کے قریب بہتری دیکھی گئی ہے۔