سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاس کیخلاف حکم امتناع معطل کردیا

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن فلائی اوور اور انڈر پاس کیخلاف حکم امتناع معطل کردیا، حکم امتناع جسٹس عقیل عباسی اور جسس ظفر راجپوت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے معطل کیا۔ بحریہ ٹاوٴن کے منصوبو ں کے خلاف حکم امتناع جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل بینچ نے دیا تھا جس کے خلاف بحریہ ٹاوٴن نے درخواست دائر کی تھی۔

بحریہ ٹاوٴن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ علاقہ کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، ڈی ایچ اے کی درخواست غیر قانونی ہے ، جبکہ قانون کے مطابق اس پروجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات پر رپورٹ تیار کرنا ضروری نہیں، جس پر عدالت نے حکم امتناع معطل کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔