بھارت: لوک سبھا کے انتخابات کا تیسرا بڑا مرحلہ مکمل

 India Elections

India Elections

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں میں اکانوے پر کون بیٹھے گا۔ گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام تین علاقوں کے لاکھوں ووٹرز نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

دلی میں سات، اڑیسہ میں دس، جھاڑکنڈ میں چار، انڈمان، چندی گڑھ، لکش دویپ، جموں کشمیراور چھتیس گڑھ میں ایک نشست پر ووٹنگ ہوئی۔ مدھیا پردیش میں نو، مہاراشٹرا میں دس، اترپردیش میں دس، کیرالہ میں بیس، ہریانہ میں دس اور بہار کی چھ نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں ریکارڈ تہتر فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔

دلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی ان کے بیٹے راہول گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال نےالگ الگ پولنگ اسٹیشنوں میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا یہاں ٹرن آؤٹ چونسٹھ فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مظفر نگر میں سرسٹھ، مہاراشٹرا میں چون فیصد، مدھیا پردیش میں پچپن اعشاریہ نو آٹھ ووٹنگ ٹرن آؤٹ رہا۔ مہاراشٹرا میں چھپن فیصد ووٹنگ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ Lakshadweep میں اکہتر جبکہ غازی آباد میں انسٹھ فیصد ٹرن آؤٹ ہے۔ سب سے کم ٹرن آؤٹ سینتالیس چھتیس گڑھ میں رہا۔

بہار میں ماؤ باغیوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تاہم یہاں پچپن فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن کا چوتھا مرحلہ پرسوں ہو گا۔ بارہ اپریل کو آسام میں تین، گوا میں دو Sikkim تری پورہ کے ایک ایک حلقے میں ووٹنگ ہو گی۔