تحفظ پاکستان آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ، حکومت اس پر نظرثانی اور مشاورت کرے منصورہ میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کی پانچ فیصد اشرافیہ نے غریب عوام کے حقوق صلب کر رکھے ہیں۔

عوام کو اس پانچ فیصد اشرافیہ کے خلاف اٹھنا ہوگا، معاشی دہشت گردی کے باعث ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں ، بجٹ میں غریبوں کو مراعات دے کر برابری کی سطح تک لایا کانا چاہیے،اس ملک میں اسلام کا نفاذ کیسے ہوگا جہاں کابینہ کے وزیر کو سورةاخلاص نہیں آتی۔