طالبان سنجیدگی سے مذاکرات کریں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ،گورنر پنجاب

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ طالبان سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ، فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے قابل احترام ہیں۔

لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کیمپس میں سترہویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا قوم کو فوج پر فخر ہے ، فوج سمیت پاکستان کے تمام ادارے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کر رہی ہے۔حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے پیچھے دیکھنا ہوگا کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اگر طالبان ملوث ہیں تو پھر مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے۔طالبان بھی سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔