اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈیڈلاک ختم نہیں ہوتا حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ترجمان کے مطابق جے یو آئی (ف) کے وزراء نے استعفے بھی جمع کرادیے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کو کبھی اقتدار کی طلب نہیں رہی اور نہ ہی وزارتیں کبھی ترجیح رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل، قومی سلامتی پالیسی پر بھی حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا جبکہ پالیسی ایشوز پر گزشتہ 4 ماہ سے حکومت سے تحفظات تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جے یو آئی کو اتحادی سمجھا ہی نہیں تھا۔