کراچی (جیوڈیسک) ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ اقبال محمود کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کی سرزنش کی۔
سید قائم علی شاہ نے آئی جی کو ہدایت کی شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے امن وامان کی صورتحال پر غور کے لیے ہفتے کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔