سیف کے بعد سلمان بھی فلم میں 3 کردار نبھائیں گے

Saif, Salman

Saif, Salman

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بعد سلمان خان بھی فلم میں ایک ساتھ تین مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے بتایا گیاہے کہ بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور جو فلم ’’نو انٹری‘‘ کا سیکوئل ’’نوانٹری میں انٹری‘‘ بنار ہے ہیں میں سلمان ایک یا دو نہیں بلکہ تین کرداروں پر پر فارم کریں گے۔

بونی کپور کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ برس جنوری میں شروع ہو گی جو 134 دنوں میں مکمل کر لی جائے گی اور اس سلسلہ میں سلمان خان نے انھیں شوٹنگز کے لیے تاریخیں بھی دے دی ہیں۔