بھارتی انتخابات میں مسلمانوں کا جھکاؤ عام آدمی پارٹی کی طرف

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی عام انتخابات میں کانگریس کے سارے حساب الٹے ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے تیسر ے مرحلے میں بھارتی مسلمان ووٹروں کاجھکاؤ کانگریس کی بجائے۔

عام آدمی پارٹی کی طرف نظر آیا۔ حریت رہنماؤں کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اکثر پولنگ اسٹیشن ویران رہے جبکہ ضلع راجوری میں نام نہاد انتخابات کے دوران کئی پولنگ مراکز پر نابالغ بچوں کو ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کے شادی کے اعلان کو ایک فریب کہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے کہاکہ محض 49 روزہ حکومت کے بعد استعفیٰ غلطی تھی جس کا فائدہ کانگریس اور بی جے پی کو پہنچا۔